خاندانی خلش ختم ،کرینہ اور امیتابھ فلم”ستیا گرہ“میں ایک بار پھر ساتھ

جمعرات 1 اگست 2013 14:42

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 1اگست 2013ء) کئی سالوں کی خاندانی خلش کے بعد بلآ خر امیتابھ بچن اور کپور خاندان میں ذاتی معاملہ رفع دفع ہوہی گیا جس کے بعد پہلی بار کرینہ کپور خان اور امیتابھ بچن ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔فلمساز و ہدایتکار پرکاش جھا کی نئی پولیٹیکل ایکشن تھرلر فلم ”ستیا گرہ:ڈیموکریسی انڈر فائر“ کے ٹریلر اور ٹائٹل سونگ کے بعد نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تامل فلم ”کو“ کی ریمیک ”ستیا گرہ:ڈیمو کریسی انڈر فائر“ میں امیتابھ بچن اورکرینہ کپور خان کے ساتھ اجے دیوگن، ارجن رامپال، منوج باجپائی اور امریتا راو اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ کرپشن اور سماجی ناانصافیوں کے خلاف متوسط طبقے کی بغاوت کے گرد گھومتی اس فلم میں کرینہ کپور کو بین الاقوامی صحافی کے روپ میں دکھایا گیا ہے جس کوپرکاش جھا کے ساتھ رونی اسکریو والا اور سدھارتھ رائے کپور نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ 30کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی اس فلم کا میوزک موسیقار جوڑی سلیم سلیمان نے ترتیب دیا ہے جو یو ٹی وی موشن پکچرز کے تحت 30اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 01/08/2013 - 14:42:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :