ناسا نے خلا میں فلم کی عکس بندی کرنے کے منصوبے پر ٹام کروز کا شکریہ ادا کر دیا

جمعرات 7 مئی 2020 13:55

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2020ء) خلائی تحقیق کے امریکی ادارہ ( ناسا )نے خلا میں فلم کی عکس بندی کرنے کے منصوبے پر ٹام کروز کا شکریہ ادا کر دیا۔ناسا کے ایڈ منسٹریٹر جم بریڈینسٹائن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ناسا ٹام کروز کے ساتھ سپیس سٹیشن پر کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہیں نامور میڈیا کی ضرورت ہے جو نئی نسل کے سائنسدانوں اور انجینیئرز کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ ناسا کے منصوبے حقیقت کا روپ دھار سکیں،اس ضمن میںمزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ اس فلم کا طریقہ کار کیا ہوگا۔ ٹام کروز سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تاہم ابھی تک ان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

وقت اشاعت : 07/05/2020 - 13:55:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :