انسان کو کبھی بھی نا امید نہیں ہونا چاہئے، نعمان اعجاز

ہمایوں سعید ایسے ہی کام کرتے رہے تو ایک دن اداکاری سیکھ جائیں گے

جمعہ 8 مئی 2020 11:24

انسان کو کبھی بھی نا امید نہیں ہونا چاہئے، نعمان اعجاز
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2020ء) پاکستان کے ٹی وی اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ ہمایوں سعید ایسے ہی کام کرتے رہے تو ایک دن اداکاری سیکھ جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹی وی اداکارنعمان اعجازاوراداکاروہدایتکا واسع چوہدری کی ایک وڈیوانٹرنیٹ پرخوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اداکار ہمایوں سعید اورعدنان صدیقی سے متعلق باتیں کررہے ہیں تاہم وڈیو وائرل ہونے کے بعد نعمان اعجازکومداحوں کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔وڈیومیں نعمان اعجازکا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پرمختلف چیزیں دیکھ رہے اوراسی دوران انہوں نے ہمایوں سعید کا ایک کلپ دیکھا تو انہیں لگا کہ وقت کے ساتھ اداکاربہت کچھ سیکھ جاتے ہیں لیکن ہمایوں ابھی تک نہیں کرپائے۔

وقت اشاعت : 08/05/2020 - 11:24:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :