بلاول بھٹو زرداری کا معروف لوک گلوکار کرشن لال بھیل کے انتقال پر دکھ و رنج کا اظہار

دنیا بھر میں پاکستانی فن و ثقافت کو فروغ دینے والے سفیر کا ہمیشہ کیلئے بچھڑ جانا باعث صدمہ ہے، بیان

جمعہ 8 مئی 2020 15:49

بلاول بھٹو زرداری کا معروف لوک گلوکار کرشن لال بھیل کے انتقال پر دکھ و رنج کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2020ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے معروف لوک گلوکار کرشن لال بھیل کے انتقال پر دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ کرشن لال بھیل کے انتقال سے پاکستان کی لوک موسیقی کے ایک دور کا اختتام ہوا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ انہوں نے مارواڑی اور سرائیکی لوک موسیقی کو نیا انداز بخشا،دنیا بھر میں پاکستانی فن و ثقافت کو فروغ دینے والے سفیر کا ہمیشہ کیلئے بچھڑ جانا باعث صدمہ ہے۔انہوںنے کہاکہ کرشن لال بھیل اور اس کی فنِ موسیقی کے لیئے خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور مرحوم کی روح کے لیئے ابدی سکون کی دعا بھی کی۔

وقت اشاعت : 08/05/2020 - 15:49:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :