معروف برطانوی گلوکار برائن ہوو انتقال کر گئے

جمعہ 8 مئی 2020 15:49

معروف برطانوی گلوکار برائن ہوو انتقال کر گئے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی 2020ء) برطانوی راک بینڈ ’بیڈ کمپنی‘ کے سابق لیڈ گلوکار برائن ہووگزشتہ روز فلوریڈا میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں اداے سے بات کرتے ہوئے 66 سالہ گلوکار کے دوست اور منیجر ، پال اسٹون نے بتایا کہ ہم گہرے دکھ کے ساتھ اپنے پیارے دوست اور میوزیکل آئیکن برائن ہوو کے غیر وقتی انتقال کا اعلان کرتے ہیں۔واضع رہے کہ برائن نے اپنے کیرئیرکا آغاز1984 میں ریلیز پونے والے ٹیڈ نوجنٹ کے البم ’پینٹرٹر‘سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے مشہور میوزیکل گروپ ’بیڈکمپنی‘ میں شمولیت اختیار کر لی تھی ۔ برائن ہوو کے میوزک البم ’ ڈینجرس ایج‘اور ’ہولی واٹر‘ نے عالمی سطح پر شہرت حاصل پائی ۔

وقت اشاعت : 08/05/2020 - 15:49:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :