روزے اور عبادات کیساتھ ریاضت بھی کرتی ہوں ‘ عینی طاہرہ

روزانہ ریاضت کسی بھی گلوکار کیلئے ٹانک کی حیثیت رکھتی ہے ‘ انٹر ویو

ہفتہ 9 مئی 2020 12:23

روزے اور عبادات کیساتھ ریاضت بھی کرتی ہوں ‘ عینی طاہرہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2020ء) گلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں روزے اور عبادات کے ساتھ ریاضت بھی کرتی ہوں ،ایک دن ریاضت چھوڑنے سے گلوکار کی کئی روز کی محنت ضائع ہو جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے عینی طاہرہ نے کہا کہ میں روزے کا بھرپور اہتمام کرتی ہوں اور عشاء کی نماز کے بعد آدھے سے ایک گھنٹے تک ریاضت کرتی ہوں کیونکہ یہ کسی بھی گلوکار کے لئے ٹانک ہے ۔ جتنے بھی نامور گائیک ہیں ان کا معمول ہے کہ وہ ریاضت میں ناغہ نہیں کرتے اور میں نے بھی اسے معمول بنا رکھاہے ۔

وقت اشاعت : 09/05/2020 - 12:23:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :