اداکار غفار لہری کی لیجنڈ اداکار امان اللہ کی قبر پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

ہفتہ 9 مئی 2020 12:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2020ء) اداکار غفار لہری نے لیجنڈ اداکار امان اللہ خان مرحوم کی قبر پر حاضری دے کر ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ غفار لہری نے گزشتہ روز نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں مدفون لیجنڈ اداکار امان اللہ خان مرحوم کی قبر پر حاضری دی اور کافی وقت بیٹھے رہے ۔ اس موقع پر انہوںنے امان اللہ مرحوم کی کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ غفار لہری نے کہا کہ امان اللہ خان نہ صرف ایک بہترین اداکار بلکہ عظیم انسان تھے ، انہوں نے ہمیشہ نئے آنے والوں کی رہنمائی کی اور انہیں آگے بڑھنے میں مدد دی ۔

وقت اشاعت : 09/05/2020 - 12:24:20

Rlated Stars :