اسدصدیقی اور بلال اشرف ترکش سیریز ’ارطغرل غازی ‘ کے معترف ہوگئے

اتوار 10 مئی 2020 10:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2020ء) اداکار اسدصدیقی اور بلال اشرف ترکش سیریز ’ارطغرل غازی ‘ کے معترف ہوگئے ۔

(جاری ہے)

دونوں اداکاروں نے اس حوالے سے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں اداکار اسدصدیقی نے کہا کہ وہ اس ڈرامے کو 2018سے دیکھ رہے ہیں اور خواہش مند ہیں کہ پاکستان میں بھی کوئی ایسا پراجیکٹ بنایا جائے جبکہ اداکار بلال اشرف نے لکھا کہ یہ ایک زبردست ڈرامہ سیریز ہے جو ہماری ہماری عوام پر ایک مثبت تاثر ڈالنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وقت اشاعت : 10/05/2020 - 10:25:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :