ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی کی طرز پر کہانی لکھنے جا رہا ہوں‘ خلیل الرحمان قمر

پیر 11 مئی 2020 23:14

ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی کی طرز پر کہانی لکھنے جا رہا ہوں‘ خلیل الرحمان قمر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2020ء) پاکستانی مصنف خلیل الرحمان قمرکا کہنا ہے کہ ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی کی طرز پر کہانی لکھنے جا رہا ہوں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی ی سے گفتگو کے دوران خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ وہ ارطغرل غازی کو پاکستان میں بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے اس کی کہانی بھی لکھنی شروع کردی ہے۔خلیل الرحمان قمر نے مزید کہاہماری حدود بہت ہیں اور ہمیں اس طرح کا طعنہ اس لیے نہیں دیا جاسکتا کہ ہمارے پاس صرف وسائل کا مسئلہ ہے ورنہ ہمارے پاس بہترین اداکاروہدایت کار اور بہترین دیکھنے والے موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 11/05/2020 - 23:14:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :