سینئرز کے بارے میں نئے ٹیلنٹ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا تاثر غلط ہے ‘ معمر رانا

نئے لوگوں نے ہی مستقبل میں سینئرز کی جگہ لینی ہوتی ہے ،ہمیشہ رہنمائی کا فریضہ سر انجام دیا

منگل 12 مئی 2020 12:01

سینئرز کے بارے میں نئے ٹیلنٹ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا تاثر غلط ہے ‘ معمر رانا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2020ء) فلمسٹار معمر رانا نے کہا ہے کہ سینئر اداکاروں کے بارے میں یہ تاثر بے بنیاد ہے کہ وہ نئے ٹیلنٹ کو آگے نہیں آنے دیتے ،تمام سینئرز نے ہمیشہ نئے آنے والوں کی رہنمائی کی ہے کیونکہ انہوں نے ہی مستقبل میں ہماری جگہ لینی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں معمر رانا نے کہا کہ سینئرز کے بارے میں منفی پراپیگنڈا کیا جاتا ہے جو کسی کی شخصیت کو منفی انداز میں متاثر کرتی ہے ۔

ہم بھی گھر سے سیکھ کر نہیںآئے تھے بلکہ یہاں سے آ کر سینئرز سے سیکھا ہے ،مجھ سمیت تمام سینئرز نئے آنے والوں کی رہنمائی کر کے خوشی اوراطمینان محسوس کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں کہ سینئرز کو عزت و احترام دیا جائے کیونکہ یہی کامیابی اور ترقی کی پہلی سیڑھی ہے ۔
وقت اشاعت : 12/05/2020 - 12:01:03

Rlated Stars :