سجل علی کا مدرز ڈے کے موقع پر بہن صبور علی کو دلاسہ

منگل 12 مئی 2020 15:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2020ء) اداکارہ سجل علی نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنی بہن صبور علی کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ اٴْداس نہیں ہو، امّی ہمیشہ ہمارے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ صبور علی نے اپنی مرحوم والدہ کے ساتھ ماضی کے خوبصورت دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جب بھی اٴْداس ہوتی تھیں تو اپنی والدہ کے پاس جاکر بیٹھ جاتی تھیں پھر ان کی والدہ دعا کرتیں اور اٴْن کی دٴْعا قبول ہوجاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ انہیں اپنی ماں کی دعائوں کی ضرورت ہوگی لیکن وہ ان کے ساتھ نہیں ہوں گی۔ صبور علی کی اِس جذباتی پوسٹ پر سجل علی نے کمنٹ کرتے ہوئے بہن کو تسّلی دی کہ اٴْداس نہ ہو، ماما ہمیشہ ہمارے ساتھ ہیں اور رہیں گی۔
وقت اشاعت : 12/05/2020 - 15:28:12

Rlated Stars :