حکومت ہمیں صرف آگاہی دے سکتی ہے ،زندگی کو بچانا ہم پر منحصر ہے ‘ روبی انعم

لاک ڈائون میں نرمی کے بعد لوگوں نے کورونا سے بچائو کی حفاظتی تدابیر کو پس پشت ڈال دیا

بدھ 13 مئی 2020 11:57

حکومت ہمیں صرف آگاہی دے سکتی ہے ،زندگی کو بچانا ہم پر منحصر ہے ‘ روبی انعم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2020ء) نامور اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ لاک ڈائون میں نرمی کے بعد لوگوں نے کورونا سے بچائو کی تمام حفاظتی تدابیر کو پس پشت ڈال دیا ہے ، اپیل ہے کہ بازاروںمیں خریداری کرتے وقت حفاظتی ایس او پیز پر عمل کیا جائے تاکہ یہ وائرس ہمارے ساتھ ہمارے گھر میں داخل نہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے روبی انعم نے کہا کہ اگر لوگوں نے حفاظتی تدابیر اختیار نہ کیںنہ صرف اپنی بلکہ اپنے گھر والوں کی زندگی کوبھی مشکل میں ڈال لیں گے ۔

میری تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ لاک ڈائون میں نرمی کا ناجائز فائدہ نہ اتھائیں بلکہ ماسک کا استعمال کر یں، سماجی فاصلے کے ایس او پیز پر عمل کریں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت ہمیں صرف آگاہی دے سکتی لیکن یہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف اپنی بلکہ اپنے اہل خانہ اور دوسرے کی زندگیوں کو بھی بچائیں ۔
وقت اشاعت : 13/05/2020 - 11:57:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :