کورونا وائرس کو ہلکا نہ لیں‘ علی ظفر کا سوشل میڈیا پر پیغام وائرل

جن لوگوں کویہ بیماری نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں

بدھ 13 مئی 2020 11:57

کورونا وائرس کو ہلکا نہ لیں‘ علی ظفر کا سوشل میڈیا پر پیغام وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2020ء) گلوکارعلی ظفر نے کورونا وائرس کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا کو ہلکا نہ لیں۔ یہ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی تباہی کی لپیٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔

وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ فی الوقت اسے روکنے کا اگر کوئی طریقہ ہے تو وہ ہے خود کو روکنا، مطلب اپنے روز مرہ کی عادات میں تبدیلی لانا۔ اس میں ہاتھ دھونے سے لے کر ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے لے کر ان جگہوں پر اکٹھا ہونا شامل ہے جہاں مجمع زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

جتنا کم گھر سے نکلیں اتنا ہی بہتر ہے۔

بس یہ سمجھ لیں کہ کم ملنے سے محبت کم نہیں ہو رہی بلکہ اپنا اور دوسرے کا بھلا ہو رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں علی ظفر نے اپنے مداحوں کو خبردار کیا کہ ’جس طرح غم کا کوئی وقت مقرر نہیں اِسی طرح خوشی کا بھی کوئی وقت تعین نہیں کیا گیا ہے۔گلوکار نے کورونا کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے مزید لکھا کہ اگر مجبوری ہو تو گھر سے باہر جائیں لیکن شرط ہے کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے۔

اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ مہربانی کرکے کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں اور اپنا خیال رکھیں۔علی ظفر نے اپنے پیغام کے ساتھ 1918ء میں ہونے والے ’ہسپانوی فلو‘کی تاریخ پر مبنی تصویر بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ انسانیت دوبارہ اٴْسی غلطی کو دٴْہرانے کی اجازت نہیں دیتی۔
وقت اشاعت : 13/05/2020 - 11:57:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :