احسن خان کا ’’ ارطغرل غازی ‘‘ کی کاسٹ پر تنقید کرنے والوں کو جواب

بدھ 13 مئی 2020 23:09

احسن خان کا ’’ ارطغرل غازی ‘‘ کی کاسٹ پر تنقید کرنے والوں کو جواب
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2020ء) اداکار احسن خان نے ترک ڈرامہ سیریز ’’ ارطغرل غازی ‘‘ کی کاسٹ پر طنزیہ تبصرے کرنے والوں کو جواب دے دیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر ارطغرل ڈرامہ پر تنقید کرنے والوں کو لکھاکہ میں جانتا ہوں کہ پاکستان میں لوگ با آسانی اور بنا سوچے سمجھے اداکار وں پر تبصرے شروع کر دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ڈرامے کو ڈرامے کی حد تک لیا جائے اور ان کے کرداروں کو لے کر اداکاروں کی نجی زندگی پر بات نہ کریں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سوشل میڈیا پر ’’ارطغرل غازی ‘‘ کے مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکاروںکوبعض پاکستانی شائقین نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ پاکستان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والا ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘جس میںخاص طور پر حلیمہ کا کردار ادا کر نے والی اداکارہ کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور پاکستانی شائقین حلیمہ کے کردار کو رول ماڈل کے طور پر لے رہے ہیں اور یہی وجہ تھی میڈیا اکاونٹ میں بعض پاکستانی مداحوں نے ان کی بولڈ تصاویر پر تنقید کی دوسری طرف بعض شائقین کی طرف سے ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے اداکار کی ا پنے پالتو کتے کے ساتھ لی گئی تصویر کو بھی ناپسندکیا گیا
وقت اشاعت : 13/05/2020 - 23:09:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :