عید الفطر پر تھیٹرکھولنے کی اجازت دی جائے، حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں گے،قیصر ثناء اللہ خان

جمعرات 14 مئی 2020 21:32

عید الفطر پر تھیٹرکھولنے کی اجازت دی جائے، حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں گے،قیصر ثناء اللہ خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2020ء) چیئرمین ایکشن کمیٹی اسٹیج ڈرامہ آرٹسٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن قیصر ثناء اللہ خان نے وزیر اعظم عمران خان ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،سینئر صوبائی وزیر علیم خان ،گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور ، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو یاد دہانی کے خطوط ارسال کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

قیصر ثناء اللہ خان نے کہا کہ پنجاب بھر کے اسٹیج ڈرامہ سے منسلک فنکاروں کا اس صورت حال میں جینا مشکل ہوگیا ہے لاہور ، گوجرانوالا، فیصل آباد ، راولپنڈی ، گجرات، جڑانوالا، بھکر، عارف والا اوکاڑہ ،ساہیوال،ملتان سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر اور فنکار سخت مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔

ان کی مشکل کے آسان حل کیلئے پنجاب کے تھیٹر عید الفطر پر کھولنے کی اجازت دی جائے۔یہ فنکار ڈیلی ویجز پر کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 95 فیصد فنکار کرایے کے گھروں میں رہتے ہیں۔انہوں نے اپنے خطوط میں گزشتہ دنوں ہونے والی پریس کانفرنس میں اپنی مشکلات کا ذکر کیا اور حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وقت اشاعت : 14/05/2020 - 21:32:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :