ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جس سے ہمیشہ کیلئے امر ہو جائوں ‘ ماریہ واسطی

پی ٹی وی لاہور کے پروڈیوسرز کی رہنمائی اور سرپرستی نے مجھے نیا حوصلہ اور لولہ دیا ‘ انٹر ویو

جمعہ 15 مئی 2020 11:54

ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جس سے ہمیشہ کیلئے امر ہو جائوں ‘ ماریہ واسطی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2020ء) نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ اپنی اداکاری کے ذریعے ایسے انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں جسے لوگ مدتوںاید رکھیں ،میں آج بھی ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جس سے ہمیشہ کے لئے امر ہو جائوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ماریہ واسطی نے کہا کہ میری خوش قسمت رہی کہ مجھے لاہور پی ٹی وی سے اچھے پروڈیوسرز کاساتھ ملا اور ان کی رہنمائی اور سرپرستی نے مجھے نیا حوصلہ اور لولہ دیا اور میں نے انتہائی کم وقت میں مقبولیت حاصل کی ۔

انہوں نے کہا کہ میں شوبز میں آج بھی سیکھنے کے عمل سے گزر رہی ہوں اور ایک بہتری کردار کی تلاش میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ میںنئی آنے والی اداکارائوں سے یہی کہوں گی وہ نام بنانے میں جلدبازی کی صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور صرف محنت کو اپنا شعار بنائیں ۔
وقت اشاعت : 15/05/2020 - 11:54:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :