عاطف اسلم کا ’’اسماء الحسنیٰ‘ کا خاص تحفہ

عاطف اسلم نے اللہ تعالیٰ کے 99 ناموں ’’اسماء الحسنیٰ‘‘ کو اپنی خوبصورت آواز میں پڑھ کر سب کو محظوظ کیا

جمعہ 15 مئی 2020 11:56

عاطف اسلم کا ’’اسماء الحسنیٰ‘ کا خاص تحفہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2020ء) پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے اس مشکل وقت میں امید اور اظہار یکجہتی کے لیے ’’اسماء الحسنیٰ‘‘ کا خاص تحفہ پیش کیا ہے۔عاطف اسلم نے اللہ تعالیٰ کے 99 ناموں ’’اسماء الحسنیٰ‘‘ کو اپنی خوبصورت آواز میں پڑھ کر سب کو محظوظ کیا۔عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی پہلی طاق رات کے دن ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت آواز میں ’’اسماء الحسنیٰ‘‘ کی ویڈیو ریلیز کی۔

(جاری ہے)

گلوکار کا کہنا تھا کہ جیسے کہ ہم ان اوقات میں انسانیت کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ امید اور یکجہتی کا ایک شائستہ اظہار ہے۔عاطف اسلم کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے کے فوراً بعد ہی پاکستان ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر عاطف اسلم کا نام ٹرینڈ کرنے لگا۔مداحوں نے ان کی خوبصورت آواز میں اللہ کے 99 ناموں ’’اسماء‘ الحسنیٰ‘‘ کو ایک بہترین تحفہ قرار دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار عاطف اسلم نے اپنی سحر انگیز ا?واز میں اذان پیش کی تھی جب کہ ان کی آواز میں حمد’’وہی خدا ہے‘‘ اور سلام ’’تاجدارِ حرم‘‘ بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 15/05/2020 - 11:56:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :