عید کے کپڑے آن لائن نہیں منگوا سکتی سبیکا امام

جمعہ 15 مئی 2020 12:01

عید کے کپڑے آن لائن نہیں منگوا سکتی سبیکا امام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2020ء) پاکستان کی صف اول کی ماڈل سبیکا امام نے عید کی شاپنگ کے لیے بازاروں میں احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٴْٹھایا کہ عید کے کپڑے آن لائن نہیں منگوا سکتی سبیکا امام نے لاک ڈائون میں نرمی کے بعد ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والیاور اِس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے غیر ذمہ درانہ رویے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرجاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’آج کے اِس جدید دور میں ہر ایک کے پاس اسمارٹ فون لازمی ہوتا ہے، جن دور دراز کے علاقوں میں نیٹ ورک نہیں ا?تا ہے لوگ وہاں بھی ٹک ٹاک ویڈیو ز بنا لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

سبیکا امام نیسوال کیا کہ’جب یہ سب کام ہورہے ہیں تو کیا عید کی شاپنگ ا?ن لائن نہیں کی جاسکتی خود بازاروں میں جاکر ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رش لگانے کی کیا ضرورت ہی اِس سے قبل اداکارہ صنم سعید نے ملک میں لاک ڈائون میں نرمی کے بعد عوام کے غیرذمہ دارانہ رویے پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ کیا واقعی ایسے حالات میں ہمیں عید کی شاپنگ کی ضرورت ہی اٴْنہوں نے کہا تھا کہ ’ کیا ہم دوبارہ پہلے جیسے ہوجائیں گے اور اپنے اندر کوئی تبدیلی نہیں لائیں گی

وقت اشاعت : 15/05/2020 - 12:01:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :