پاکستانی معروف گلوکار علی ظفرکی 40ویں سالگرہ 18مئی کو منائی جائے گی

جمعہ 15 مئی 2020 12:03

پاکستانی معروف گلوکار علی ظفرکی 40ویں سالگرہ 18مئی کو منائی جائے گی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2020ء) پاکستانی معروف گلوکار علی ظفرکی 40ویں سالگرہ 18مئی کو منائی جائے گی ۔گلوکار،موسیقار،اداکار اور ماڈل علی ظفر 18مئی 1980ء کو لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغازاداکارہ و ہدایتکارہ ثمینہ پیرزادہ کی فلم شرارت میں گانا گا کر کیا۔علی ظفر کو اپنے گانوں کی البم ’’ حقہ پانی ‘‘ کے گانے ’’ چھنو کی آنکھ میںاک نشہ ہے ‘‘ سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

علی ظفر نے فن اداکاری کا آغاز بھارتی کامیڈی فلم ’’ تیرے بن لادن ‘‘ سے کیا جس کے بعد علی ظفر پاک بھارت کے ابھرتے ہوئے سٹار بن گئے بھارتی فلم تیرے بن لادن کی کامیابی کے بعد قسمت کی دیوی علی ظفر پر مہربان ہو گئی اور انہیں اوپر نیچے بھارتی فلموںکی آفرز ہونے لگیں۔پاکستانی گلوکار علی ظفر بھارت میں تیسرے سب زیادہ سنے جانے والے گلوکار ہیں پاکستان اور بھارت میںموسیقی کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے علی ظفر کوبیشمار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔
وقت اشاعت : 15/05/2020 - 12:03:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :