لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سابق ملکہ حسن ساتھی سمیت گرفتار

ہفتہ 16 مئی 2020 14:03

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سابق ملکہ حسن ساتھی سمیت گرفتار
منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2020ء) فلپائن کے صوبے سیبو سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ سابق ملکہ حسن ماریہ جائیگانٹے اور ان کے 35 سالہ ساتھی ایویئر فلوسا کیسٹرو کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ دونوں سیبو کے شہر مولبال کے ایک ساحل پر تیراکی اور شراب پیتے ہوئے پکڑے گئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن نافذ کررکھا ہے اور ایسے میں لوگوں کو ساحل سمندر جانے کی بھی اجازت نہیںجبکہ سیبو میں شراب نوشی پر بھی پابندی عائد ہے۔پولیس کے مطابق اس جوڑے سے قانون کی خلاف ورزی کی جس کے باعث انہیں گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ان دونوں نے چیک پوائنٹ سے گزرتے وقت انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ دکھایا اور بتایا تھا کہ وہ لوگوں میں سامان تقسیم کرنے کی غرض سے آگے جارہے ہیںجس کے بعد پولیس نے جب ان دونوں کا پتا لگایا تو یہ ساحل سمندر پر تیراکی کرتے ہوئے پکڑے گئے جبکہ ان کے پاس سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں،پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کرنے کے بعد آئسولیشن سیل میں منتقل کردیا، کیوں کہ سیبو میں ہزاروں کی تعداد میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

وقت اشاعت : 16/05/2020 - 14:03:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :