گلاب اور مشتاق احمد چھینہ کا عید کا خصوصی ویڈیو’’ونگاں‘‘ عید سے قبل ریلیز کیا جائیگا

ہفتہ 16 مئی 2020 14:03

گلاب اور مشتاق احمد چھینہ کا عید کا خصوصی ویڈیو’’ونگاں‘‘ عید سے قبل ریلیز کیا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2020ء) معروف فوک گلوکارہ گلاب اور گلوکار مشتاق احمد چھینہ کا عید کا مشترکہ ویڈیو سونگ ’’ونگاں‘‘ عید سے قبل ریلیز کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو گیت کو شاہین سٹوڈیو اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کرے گی اس گانے کا میوزک ابی خان نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کی مکس ماسٹرنگ خرم بھٹی نے کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران گلوکارہ گلاب نے بتایاکہ ان کا یہ گیت ان کے اور مشتاق احمد چھینہ کے پرستاروں کے لیئے عید کا تحفہ ثابت ہوگا۔گلوکارہ گلاب نے کہاکہ اس سے قبل بھی ’’ونگاں ‘‘ کے موضوع پر بہت زیادہ گیت ریلیز ہوچکے ہیں مگر اس گانے میں وہ خاص بات ہے جو اس سے قبل کسی میں نہیں تھی۔گلوکارہ گلاب نے مذید کہاکہ انہیں یقین ہے کہ وباء کی اس صورتحال میں ان کے پرستار اس گانے سے ضرور محظوظ ہوں گے اور اس کو پذیرائی بخشیں گے۔
وقت اشاعت : 16/05/2020 - 14:03:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :