استاد شیرمیاندادخان کی سوشل میڈیا لائیو ان ای کنسرٹ’’فاصلے‘‘ میں لائیوپرفارمنس،پرستاروں کا اظہار پسندیدگی

ہفتہ 16 مئی 2020 14:03

استاد شیرمیاندادخان کی سوشل میڈیا لائیو ان ای کنسرٹ’’فاصلے‘‘ میں لائیوپرفارمنس،پرستاروں کا اظہار پسندیدگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2020ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار وموسیقار استاد شیرمیاندادخان کی فیس بک پیج پرلائیو ان ای کنسرٹ’’فاصلے‘‘ میں لائیو پرفارمنس ،پرستاروں کا اظہار پسندیدگی،تفصیلات کے مطابق اس لائیو ان ای کنسرٹ کا اہتمام آرٹ منتر کی جانب سے ان کے آفیشل فیس بک پیج پرکیا گیا تھا جس میں دنیا بھرسے مختلف گلوکار پرفارم کررہے ہیں ۔

اس لائیو سیشن میں گذشتہ روز استاد شیرمیاندادخا ن نے لائیو پرفارم کیا۔ان کی پرفارمنس کودنیا بھرمیں موجود ان کے پرستاروں نے بے حد سراہا اس ای کنسرٹ میں شیرمیاندادخان نے اپنے مشہور صوفی کلام اپنی ٹیم کے ساتھ لائیو پرفارم کیئے جنہیں دیکھنے والوں نے بہت پسندکیا ایک ملاقات کے دوران شیر میاندادخان نے بتایاکہ اس وقت کرونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس وجہ سے دنیا بھرمیں کہیں بھی میوزک کنسرٹ نہیں ہو رہے اس لیئے میں آرٹ منتر کو خراج تحسین پیش کرتاہوں کہ انہوں نے میوزک لورز کے لیئے اس ای کنسرٹ کا اہتما م کیا جس میں دنیا بھرکے نامور گلوکاروں نے اپنے سننے والوں کو اپنے گیتوں سے محظوظ کیا۔

(جاری ہے)

شیرمیاندادخان نے کہاکہ آرٹ منترکی یہ کاوشیں میوزک کیلئے آکسیجن کا کام کررہی ہیںمیں اس کے دو سے تین لائیو سیشن میں پرفارم کرچکاہوں انشاء اللہ اپنے پرستاروں کیلئے آئندہ بھی آتارہو ں گا۔
وقت اشاعت : 16/05/2020 - 14:03:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :