نازیہ اور زوہیب حسن کے والد انتقال کر گئے

ہفتہ 16 مئی 2020 18:29

نازیہ اور زوہیب حسن کے والد انتقال کر گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2020ء) پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن اور گلوکار زوہیب حسن کے والد بصیر خان انتقال کر گئے ۔والد بصیر خان کے انتقال پر صاحبزادے زوہیب حسن نے سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک پر اپنے والد کے ساتھ ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی۔

(جاری ہے)

گلوکار زوہیب حسن نے والد کے ساتھ بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک الوداعی پیغام بھی لکھا۔

زوہیب حسن نے اپنے الوداعی پیغام میں لکھا کہ 'میرے ہیرو، میرے دوست جب تک ہم دوبارہ نہیں مل جاتے تب تک کیلئے آپ کو الوداع۔خیال رہے کہ گلوکار زوہیب حسن اس وقت لندن میں موجود ہیں جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے تمام تر پروازیں معطل ہیں اور ان کی جانب سے والد کی تدفین میں شرکت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔کوئین آف پاپ نازیہ حسن اور ان کے بھائی زوہیب حسن کے والد بصیر خان ایک بزنس مین تھے۔
وقت اشاعت : 16/05/2020 - 18:29:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :