غ*امریکی نژاد برطانوی گلوکارہ ریانا برطانیہ کی سب سے امیر خاتون گلوکارہ بن گئی

اتوار 17 مئی 2020 20:35

ی*لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2020ء) معروف گلوکارہ ریانا 20 برطانوی دولت مند مرد اور خواتین موسیقاروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ا? گئی ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے امیر ترین برطانوی موسیقاروں کی فہرست ترتیب دینے والے رابرٹ واٹس نے بتایا کہ ریانا گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے معروف فیشن اور کاسمیٹکس برانڈز کی بھی مالک ہیں۔

(جاری ہے)

وہ بارباڈوس میں پیدا ہوئی تھیں لیکن 2019 میں وہ برطانوی دارالحکومت لندن منتقل ہو گئی تھیں۔ رابرٹ واٹس نے مزید بتایاکہ ریانا حالیہ برسوں کے دوران امیر ترین موسیقاروں کی فہرست میں ا?نے والے فن کاروں میں مثالی حیثیت رکھتی ہیںاور انکو ورثے میں خاصی دولت ملی تھی اس کے بعد وہ خود اپنی صلاحیتوں سے اپنی ا?مدنی میں اضافہ کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ان کے بقول، ''ریانا کو سیلف میڈ بھی کہا جاسکتا ہے حالانکہ ابتدا میں انہیں بہت سی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن وہ محض اپنی محنت کے سہارے یہاں تک پہنچنے میں کامیاب رہیں۔
وقت اشاعت : 17/05/2020 - 20:35:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :