کورونا وائرس میں مجبوری بننے والا فیس ماسک اب فیشن بن گیا

لپ اسٹک، نیل پالش، میچنگ جوتے اور اب فیس ماسک نیا مارکیٹ ٹرینڈ بن گیا

پیر 18 مئی 2020 10:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2020ء) کورونا وائرس میں مجبوری بننے والا فیس ماسک اب فیشن بن گیا، میچنگ ماسک اب بڑا ٹرینڈ ہے۔ پارلمنٹیرین، ماڈلز اور ورکنگ لیڈیز کی نئی ادا سب کو بھا گئی، ڈیزائنرز بھی برانڈڈ ورائٹیز متعارف کرانے لگے۔وبائی وائرس نے فیس ماسک کو فیشن کا حصہ بنا دیا، ڈریس سے ملتے جلتے رنگ برنگے ماسک توجہ کامرکز بن گئے۔

(جاری ہے)

مختلف کوالٹی، کلرز اور ڈیزائن کے برانڈڈ ماسک مقبول عام ہو گئے۔لپ اسٹک، نیل پالش، میچنگ جوتے اور اب فیس ماسک نیا مارکیٹ ٹرینڈ بن گیا، امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی کا اسٹائل سب کو خوب بھایا، معروف ماڈل اینجل اوبیسی نے خوبصورت کلرفل ماسک کی تصویر شیئر کی جو وائرل ہونے کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ پسند کی گئی۔ کورونا سے احتیاطی تدبیر اور اب فیشن بنتے ہی فیس ماسک کی ڈیمانڈ بڑھ گئی،ڈیزائنربھی نت نئی ورائٹی متعارف کرانے لگے۔
وقت اشاعت : 18/05/2020 - 10:50:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :