معروف سرائیکی لوک فنکار و گلوکار نواز فرید سانول انتقال کر گئے

پیر 18 مئی 2020 23:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2020ء) معروف سرائیکی لوک فنکار و گلوکار نواز فرید سانول انتقال کر گئے ۔ نواز فرید سانول رات گئے حیدرآباد کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ۔ نواز فرید سانول کو سول اسپتال حیدرآباد لے جایا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث وہ آبائی علاقے سے موٹر سائیکل پر کراچی آرہے تھے۔ نواز فرید سانول کا تعلق کوٹلہ موسی خان، احمد پور شرقیہ، بہاولپور سے تھا۔ وہ کراچی میں رکشہ چلا کر گزر بسر کرتے تھے۔ نواز فرید سانول کے سرائیکی وسیب کے لیے گیت بہت مقبول ہیں ۔متوفی کے لواحقین میں تین کمسن بیٹیاں، ایک بیٹا اور بیوہ شامل ہیں متوفی کی لاش کو حیدرآباد سے کراچی لایا جائے گا۔

وقت اشاعت : 18/05/2020 - 23:46:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :