کرونا وائرس لاک ڈاون کے باعث مالی مشکلات کے شکار بھارتی اداکار نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی

منگل 19 مئی 2020 22:35

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2020ء) کرونا وائرس لاک ڈاون کے باعث مالی مشکلات کے شکار بھارتی اداکار نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی، ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ 32 سالہ اداکار من میت گریوال نے خود کو پنکھے سے لٹکا کر خود کشی کی، اہلیہ کی جانب سے جان بچانے کی کوشش کے دوران پڑوسیوں میں سے کسی نے مدد نہیں کی۔ بھارتی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کرونا لاک ڈاون نے بھارت کی شوبز انڈسٹری کو بھی متاثر کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کرونا لاک ڈاون نافذ کیے جانے کے بعد ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ اداکار من میت گریوال شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے تھے۔ ممبئی میں رہائش پذیر من میت گریوال کے پاس گھر کا کرایہ ادا کرنے کے پیسے بھی نہ تھے۔ایسے میں انہوں نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔ ان کی لاش ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ من میت گریوال کی اہلیہ کا بتانا ہے کہ جب انہوں نے اپنے شوہر کو پھنکے سے لٹکے دیکھا تو انہوں نے اپنے شوہر کی جان بچانے کی پوری کوشش کی۔۔
وقت اشاعت : 19/05/2020 - 22:35:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :