حلیمہ سلطان کے بعد ارطغرل بھی پاکستان آنے کے خواہشمند

منگل 19 مئی 2020 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2020ء) اسلامی تاریخ کی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تٴْرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں بہادر جنگجو اور سلیمان شاہ کے بیٹے ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انجین التان دوزیتان نے بھی جلد پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی۔

(جاری ہے)

تٴْرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں قائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ کے بیٹے’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انجین التان دوزیتان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک اسٹوری شیئر کی۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری میں انجین التان نے پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک کے نئے ریکارڈ کی تصویر شیئر کی جس کے مطابق صرف 18 دن میں یوٹیوب پر ’ارطغرل غازی‘ کو 10 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔انجین التان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستانیوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ’ارطغرل غازی‘ دیکھنے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جلد پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے اُمید ہے ایک دن میں آپ سب سے ضرور ملاقات کروں گا۔۔
وقت اشاعت : 19/05/2020 - 22:55:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :