عائزہ خان کو مداح نے فوٹو شوٹ نہ کروانے کا مشورہ دے دیا

منگل 19 مئی 2020 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2020ء) اداکارہ عائزہ خان کو مداح نے فوٹو شوٹ نہ کروانے کا مشورہ دے دیا۔عائزہ خان کے حال ہی میں کروائے گئے برائیڈل فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیادھوم مچادی۔

(جاری ہے)

انتہائی خوبصورت عروسی جوڑے میں بنائی گئی تصاویر دیکھ کر ان کے مداح تعریف کیے بنا نہ رہ سکے ۔کسی نے ان کی خوبصورتی کو سراہا تو کسی نے شاندار لباس کی تعریف کی۔ ایک مداح نے تو انہیں فوٹو شوٹ نہ کروانے کا مشورہ دے دیا کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہیں عائزہ خان کو کسی کی نظر ہی نہ لگ جائے۔۔

وقت اشاعت : 19/05/2020 - 22:55:23