فنکاروں کو فاقہ کشی سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے،کومل ناز

جمعرات 21 مئی 2020 12:05

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) سینئر سٹیج آرٹسٹ کومل ناز نے کہا ہے کہ موجودہ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران ،ضلعی انتظامیہ اور مختلف کمپنیوں کے تعاون سے عید سے قبل فنکاروں کے لئے عید پیکج کا انتظام کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث تھیٹرزکی بندش برقرار ہے اور بے روزگار فنکاروں میںاس سلسلے میںبہت تشویش پائی جارہی ہے کہ وہ عید کی تیاریاں کیسے کریں کیونکہ ان کے پاس اشیائے ضرورت کا سامان تک نہیں ہے اور وہ فاقہ کشی کے قریب ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ فنکاروں کے علاوہ سٹیج پر کام کرنے والے دیگرمعاون اور ہنر مندوں کا بھی یہی پحال ہے ،لہذا عید سے قبل عید کے لئے بہتر انتظام کے لیے آرٹسٹس ایسوسی ایشن فوری اقدامات اٹھائے اورفنکاروں کے علاوہ سٹیج کے ہنرمندوں اورمعاون سٹاف کو فاقہ کشی سے بچانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
وقت اشاعت : 21/05/2020 - 12:05:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :