بھارتی اداکار رانا دگوبتی نے کورونا وائرس کے دوران لگے لاک ڈاؤن میں اپنی دوست مہیکا بجاج کے ساتھ منگنی کرلی

جمعہ 22 مئی 2020 15:03

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) بھارتی اداکار رانا دگوبتی نے کورونا وائرس کے دوران لگے لاک ڈاؤن میں اپنی دوست مہیکا بجاج کے ساتھ منگنی کرلی۔35 سالہ اداکار نے سوشل میڈیا پر خود منگنی کی ایک تصویر شیئر کرکے یہ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ماہ رانا دگوبتی نے سوشل میڈیا پر ہی مداحوں اور ساتھیوں سے مہیکا بجاج کو متعارف کروایا تھا جبکہ اس سے قبل وہ اپنے تعلق کے حوالے سے ہمیشہ خاموش ہی رہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث ان کی منگنی کی تقریب میں بہت کم لوگ شامل ہوئے جس میں صرف گھر کے افراد اور کچھ دوست تھے۔مہیکا بجاج کا تعلق کاروباری گھرانے سے ہے، وہ ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کی مالک بھی ہیں۔رانا دگوبتی کے والد نامور پروڈیوسر سریش بابو کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان نے حال ہی میں مہیکا کے خاندان سے ملاقات کی تھی اور منگنی کے بعد اب ان کا جلد شادی کرنے کا بھی ارادہ ہے۔یاد رہے کہ اداکار رانا دگوبتی نے ہندی سینما کی کامیاب فلم ’بہوبلی‘ میں ولن کا کردار نبھایا تھا۔
وقت اشاعت : 22/05/2020 - 15:03:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :