وفاقی حکومت بجٹ میں فلم کے شعبے کوباقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کیساتھ اس میں سرمایہ کاری بھی کرے ‘ ثنا

جمعہ 22 مئی 2020 22:32

وفاقی حکومت بجٹ میں فلم کے شعبے کوباقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کیساتھ اس میں سرمایہ کاری بھی کرے ‘ ثنا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) لالی ووڈ سٹار ثنا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی صورتحال ویسی نہیں جیسے دعوے کئے جاتے ہیں ، وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فلم کے شعبے کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دے اور اس میں سرمایہ کاری کیلئے فنڈ قائم کرنے کا اعلان کرے۔ ایک انٹرویو میں ثنا نے کہا کہ ہر دور میں فلم انڈسٹری کیلئے پالیسی بنانے کا اعلان کیا گیا لیکن اس پر عملی پیشرفت نہیں کی گئی ، موجودہ حکومت بھی اس کا اعلان کرچکی ہے لیکن ابھی تک صرف زبانی دعوے ہی سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

جب تک حکومت فلم کے شعبے کو صنعت کے طو رپر تسلیم نہیں کرتی ترقی ممکن نہیں۔ حکومت اس کیلئے پانچ ارب کا فنڈ قائم کرے اور پرائیویٹ سیکٹر سے جوائنٹ ونچر کرنے کا منصوبہ لایا جایا پھر دیکھیں ہماری انڈسٹری کیوں ترقی نہیں کرتی۔ جب نجی شعبے سے سرمایہ کاروںکو یہ یقین ہو گا کہ ان کے سرمائے کے ساتھ حکومت کی بھی سرمایہ کاری ہے اور یہ محفوظ ہے تو لوگ بڑھ چڑھ کر نئی فلموں کیلئے سرمایہ کاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے ہزاروں خاندان وابستہ تھے مگر فلم انڈسٹری کے زوال کے بعد ان کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/05/2020 - 22:32:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :