پی آئی اے طیارہ حادثے پر ترک اداکارہ اسرا بلجیک بھی غمزہ، خصوصی پیغام جاری کر دیا

انسٹاگرام پر جاں بحق ہونے والی ماڈل زارا عابد کی آخری پوسٹ پر کیے گئے کمنٹ میں ترک اداکارہ نے کہا کہ "تمام پاکستانیوں اور زارا کے اہل خانہ سے اتنے بڑے نقصان پر تہہ دل سے تعزیت کرتی ہوں"

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 مئی 2020 00:53

پی آئی اے طیارہ حادثے پر ترک اداکارہ اسرا بلجیک بھی غمزہ، خصوصی پیغام جاری کر دیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مئی 2020ء) پی آئی اے طیارہ حادثے پر ترک اداکارہ اسرا بلجیک بھی غمزہ، خصوصی پیغام جاری کر دیا، انسٹاگرام پر جاں بحق ہونے والی ماڈل زارا عابد کی آخری پوسٹ پر کیے گئے کمنٹ میں ترک اداکارہ نے کہا کہ "تمام پاکستانیوں اور زارا کے اہل خانہ سے اتنے بڑے نقصان پر تہہ دل سے تعزیت کرتی ہوں"۔ تفصیلات کے مطابق مشہور ترک ڈرامے ارطغرل سے شہرت پانے والی ترک اداکارہ اسرا بلجیک نے کراچی میں پیش آئے پی آئی اے کے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو جانے والی پاکستانی ماڈل زارا اکبر کی آخری پوسٹ پر کمنٹ کیا۔ اسرا بلجیک نے اپنے کمنٹ میں کہا کہ اس تمام معاملے کو فالو بیک کرنے میں اتنی تاخیر ہونے پر افسوس ہے، تمام پاکستانیوں اور زارا کے اہل خانہ سے اتنے بڑے نقصان پر تہہ دل سے تعزیت کرتی ہوں۔

(جاری ہے)



واضح رہے کہ کراچی میں جمعہ کے روز پی آئی اے کا جو طیارہ حادثے کا شکار ہوا، اس طیارے میں پاکستان کی مشہور ماڈل زارا بھی سوار تھیں:

بتایا گیا ہے کہ زارا عابد نامی ماڈل بھی حادثے کا شکار ہو جانے والے پی آئی اے کے طیارے میں سوار تھیں اور وہ عید کے موقع پر لاہور سے کراچی جا رہی تھیں۔

زارا عابد کے علاوہ ایک اور پاکستانی ماڈل اسرا چوہدری بھی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز میں سوار تھیں۔ آخری اطلاعات تک دونوں ماڈلز حادثے میں جاں بحق ہو چکی ہیں۔ جبکہ واضح رہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں سوائے 3 مسافروں کے، باقی تمام مسافر اور عملہ جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں ملبے سے ڈھونڈنے اور نکالنے کا عمل جاری ہے۔
وقت اشاعت : 23/05/2020 - 00:53:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :