عید الفطر پر اسٹیج ڈرامے کی اجازت نہ ملنے پر پروڈیوسرز اور فنکار مایوسی کا شکار

ہفتہ 23 مئی 2020 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) اسٹیج سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسرز اور فنکاروں کی گورنر پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اور احتجاج بھی رنگ نہ لا سکا ، عید الفطر پر اسٹیج ڈرامے کی اجازت نہ ملنے پر پروڈیوسرز اور فنکاروںمیں شدید مایوسی پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیج سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسرز اور فنکاروںنے نہ صرف گورنر پنجاب چوہدری سرور بلکہ دیگر سیاسی شخصیات اور سرکاری حکام سے ملاقاتیں کر کے عید الفطر پر ایس او پیز کے تحت تھیٹر ز کھولنے کی درخواستیں کی تھیں لیکن انہیں کسی طرح کی پذیرائی نہیں مل سکی ۔

بعد ازاں پروڈیوسرز اور فنکاروںنے احتجاج بھی کیا لیکن اس کے باوجود پنجاب حکومت کی جانب سے عید الفطر پر تھیٹرز کو کھولنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جس کی وجہ سے پروڈیوسرز اور فنکاروں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔
وقت اشاعت : 23/05/2020 - 23:17:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :