ی*فلمسازمہراسلم کی نئی پنجابی فلم’’یارانہ پنجاب دا‘‘میں ضدی رانامرکزی کردارمیں کاسٹ

منگل 26 مئی 2020 19:50

ٰلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) معروف فلمسازمہرمحمداسلم نے اپنی نئی پنجابی فلم ’’یارانہ پنجاب دا‘‘میں مرکزی کردارکے لئے رانا ظہیرالمعروف ضدی رانا کوکاسٹ کرلیا ہے ،ان کے مقابل ہیروئن کا کردارصائم علی ادا کریں گی،مذکورہ فلم کی کاغذی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ،بہت جلداس کی باقاعدہ عکسبندی کا آغازکردیا جائے گا،فلم کے ہدائیتکارآصف ماہیا ،میوزک ڈائریکٹراشفاق علی،شاعراکرم خیال ،مصنف رانا غلام حسین جبکہ فنکاروں میں ارشدچیمہ،آصف ماہیا،سلطان بلا ،جہانگیرجانی،عالیہ خان ،رانا عمران ودیگرشامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 26/05/2020 - 19:50:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :