فلم انڈسٹری پربرسوں راج کرنے والی اداکارہ رانی کی 27 ویں برسی منائی گئی

رانی نے فلم انجمن ، تہذیب ،سیتا، مریم مارگریٹ، شطرنج، چھوٹی امی ، عورت کا پیار اور چھوٹی بہن سمیت دیگر درجنوں فلموںمیںمیں اداکاری کے جوہر دکھائے

بدھ 27 مئی 2020 12:36

فلم انڈسٹری پربرسوں راج کرنے والی اداکارہ رانی کی 27 ویں برسی منائی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری پربرسوں راج کرنے والی معروف اداکارہ رانی کی 27 ویں برسی منائی گئی۔ اداکارہ رانی8دسمبر 1941 کو لاہور میں پیدا ہوئیں اورانہوں نے اردو اور پنجابی کی لاتعداد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔اداکارہ رانی کا اصل نام ناصرہ تھا۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغازہدایتکار انور کمال پاشا کی فلم محبوب سے کیا اور اس کے بعد بہت سی شاہکار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ان کی تاریخی فلم امرائوجان ادا میں عمدہ پرفارمنس نے جہاں فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیاوہیں ان کا نام پاکستان فلم انڈسٹری کے عظیم فنکاروں میں شامل کردیا۔ رانی نے فلم انجمن ، تہذیب ،سیتا، مریم مارگریٹ، شطرنج، چھوٹی امی ، عورت کا پیار اور چھوٹی بہن سمیت دیگر درجنوں فلموںمیںمیں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایتکار کیفی کی ڈائریکشن میں گلوکار واداکار عنایت حسین بھٹی کے ساتھ ان کی فلم جند جان، کوچوان، دنیا مطلب دی سمیت دیگر فلموں میں بھی کام کیا۔

ان کی اداکار وحید مراد اور شاہد کے ساتھ فلمی جوڑی بہت کامیاب رہی۔اداکارہ رانی نے جہاں فلموں میں لازوال کردار نبھائے، وہیں انہوںنے نے پی ٹی وی کے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔فلم اور ٹی وی کی بے مثال اداکارہ کینسر سے لڑتی ہوئی27مئی 1993 کو زندگی کی بازی ہا رگئی۔
وقت اشاعت : 27/05/2020 - 12:36:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :