پاکستان کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کا اپنا پہلا بالی وڈ گانا ہمراہ ریلیز

بدھ 27 مئی 2020 13:57

پاکستان کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کا اپنا پہلا بالی وڈ گانا ہمراہ ریلیز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) پاکستان کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے گزشتہ روز اپنا پہلا بالی وڈ گانا ہمراہ ریلیز کیا ہے۔

(جاری ہے)

عاصم اظہر نے چند روز قبل گانے کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی تھی کہ وہ عید کا تحفہ دیتے ہوئے اس دن اپنا پہلا بالی وڈ گانا ریلیز کریں گے تاہم 22 مئی کو کراچی میں ہونے والے طیارے حادثے کے بعد عاصم اظہر نے گانے کو تاخیر سے یعنی عید کے تیسرے دن ریلیز کیا۔

عاصم اظہر کے بالی وڈ کے پہلے گانے ہمراہ کو یوٹیوب پر چند گھنٹوں میں ہی 3 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ، نوجوان گلوکار عاصم اظہر کا گانا بالی وڈ فلم 'ملنگ' میں شامل ہے جس میں انہوں نے اپنی آواز کا جادو جگانے کے ساتھ ساتھ گانے کی موسیقی بھی خود ہی ترتیب دی ہے۔
وقت اشاعت : 27/05/2020 - 13:57:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :