گلوکارہ گلاب نے عید میلہ لوٹ لیا۔سب سے زیادہ گیت ریلیز ہوئے

جمعرات 28 مئی 2020 11:44

گلوکارہ گلاب نے عید میلہ لوٹ لیا۔سب سے زیادہ گیت ریلیز ہوئے
کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) معروف گلوکارہ گلاب نے عید میلہ لوٹ لیا،سب سے زیادہ گیت ریلیز ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اس عید الفطر پر گلوکارہ گلاب کے سب سے زیادہ ویڈیو گیت مختلف کمپنیوں نے ریلیز کیئے جن میں سولو اور ڈیوٹ گیت شامل تھے انہوں نے معروف فوک گلوکاروں مشتاق احمد چھینہ اور واجد بغدادی سمیت دیگر گلوکاروں کے ساتھ ڈیوٹ گائے جو عید پر ریلیز کیئے گئے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران گلوکارہ گلاب نے بتایاکہ گو میوزک انڈسٹری زوال کا شکار ہے اور کرونا وائرس کی وجہ سے عید کے خاص پروگرام ریکارڈ نہیں ہوئے اور سب کی خوشیاں ماند تھیں مگر مجھے خوشی ہے کہ ان حالات میں بھی میرے سب سے زیادہ ویڈیوز ریلیز کیئے گئے اور انہیں اس عید پر بہت سراہا گیا۔گلوکارہ گلاب نے کہاکہ وہ اپنے پرستاروں کی بے حد مشکور ہیں جو ان کے ہر آنے والے گیت کو پذیرائی بخشتے ہیں اس عید پر بھی انہوں نے مجھ سے والہانہ محبت کا اظہار بھی کیا اور میرے گیتوں کو خوشدلی سے پسندکیا۔انشاء اللہ وہ اپنے پرستاروں کے لیئے مذید گیت ریکارڈ کرواتی رہیں گی۔
وقت اشاعت : 28/05/2020 - 11:44:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :