زارا اکبر نے لندن میں لاک ڈائون میں نرمی کے بعد دوبارہ سے اپنے پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا

جمعرات 28 مئی 2020 12:39

زارا اکبر نے لندن میں لاک ڈائون میں نرمی کے بعد دوبارہ سے اپنے پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) نامور اداکارہ زارا اکبر نے لندن میں لاک ڈائون میں نرمی کے بعد دوبارہ سے اپنے پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

اداکارہ زارا اکبر جو ان دنوں لندن میں مقیم ہیں کورونا وائرس کے پھیلائو میں کمی اور لاک ڈائون میں نرمی کے بعد دوبارہ سے اپنے زیر تکمیل پراجیکٹ میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے اور گزشتہ روز انہوں نے اپنے حصے کے سین کی عکسبندی میں حصہ لیا ۔ اداکارہ زارا اکبر کا پراجیکٹ لاک ڈائون کی وجہ سے گزشتہ تین ماہ سے التواء کا شکار تھا ۔

وقت اشاعت : 28/05/2020 - 12:39:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :