اداکارہ مدیحہ شاہ والدہ کی تیمار داری میں مصروف

پرستاروں میری والدہ کی صحتیابی کیلئے دعائیں کریں ‘ اداکارہ کی اپیل

جمعرات 28 مئی 2020 12:39

اداکارہ مدیحہ شاہ والدہ کی تیمار داری میں مصروف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء)نامور اداکارہ مدیحہ شاہ ان دنوں اپنی والدہ کی تیمار داری میں مصروف ہیں جبکہ اداکارہ نے پرستاروں سے والدہ کی صحتیابی کیلئے دعائوں کی اپیل بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مدیحہ شاہ کی والدہ کچھ عرصے سے علیل ہیں اور مدیحہ شاہ اپنی تمام تر مصروفیات ترک کر کے صرف اپنی والدہ کی خدمت میں مصروف ہیں ۔ اس حوالے سے مدیحہ شاہ نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میرے سر پر میری والدہ کا سایہ ہے ، میری والدہ اس وقت علیل ہیں اس لئے میں نے اپنی تمام سر گرمیاں ختم کر دی ہے اور اپنا وقت اپنی والدہ کے لئے وقف کر دیا ہے ۔ میری پرستاروں سے اپیل ہے کہ وہ میری والدہ کی صحتیابی کے لئے دعائیں کریں ۔

وقت اشاعت : 28/05/2020 - 12:39:32

Rlated Stars :