ڈرامہ سیریل’’دلربا‘‘ 28 مارچ کو نشر کیا جائے گا

جمعرات 28 مئی 2020 14:22

ڈرامہ سیریل’’دلربا‘‘ 28 مارچ کو نشر کیا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) اداکارہ ہانیہ عامر کا نیا ڈرامہ سیریل’’دلربا‘‘ 28 مارچ کو نشر کیا جائے گا۔ ڈرامے کا نیا ٹیزر بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں شہروز سبزواری ہانیہ عامر کے عشق میں پاگل دکھائی دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ ان کے بغیر نہیں رہ سکتے، ڈرامے کی کاسٹ میںہانیہ عامر، سید جبران، اسد صدیقی اور شہروز سبزواری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو محبت کو مذاق سمجھتی ہے اور ایک ہی وقت میں تین مردوں کو محبت کے نام پر بے وقوف بناتی ہے۔

وقت اشاعت : 28/05/2020 - 14:22:51

Rlated Stars :