میری ذاتی ویڈیوز ایک قریبی خاتون نے لیک کی تھیں

وہ خاتون میرے قریب تھی اور میں نے 6سال تک اس خاتون اور اس کے رشتہ داروں کا خیال رکھا تھا، نقصان پہنچانے والی خاتون کو معاف کر چکی ہوں: گلوکارہ رابی پیرزادہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 28 مئی 2020 21:33

میری ذاتی ویڈیوز ایک قریبی خاتون نے لیک کی تھیں
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 مئی 2020ء ) رابی پیرزادہ کی ذاتی ویڈیوز لیک کرنے والی ایک عورت تھی، رابی نے زندگی کا سب سے بڑا نقصان کرنے والی عورت کو معاف کر دیا۔ سابق اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ ان کی ذاتی ویڈیوز انکی ایک قریبی خاتون نے لیک کی تھیں۔ رابی پیرادہ نے بتایا ہے کہ وہ خاتون ان کے قریب تھیں اور انہوں نے 6سال تک اس خاتون اور اس کے رشتہ داروں کا خیال رکھا تھا لیکن ان دنوں انکی کشمیر کے لیے جدوجہد جاری تھی اور اسی حوالے سے کسی نے انہیں بدنام کرنے اور کشمیر کی جدوجہد کو متاثر کرنے کیلئے پیسے لے لیے۔

رابی نے بتایا کہ جب انہیں اس بارے میں پتا چلا تب وہ عمرہ کر رہی تھیں اور بہت سے لوگوں نے انہیں پریس کانفرنس کر کے اس خاتون کو ذلیل کرنے کا کہا لیکن انہوں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

سابق اداکار نے بتایا کہ انہوں نے اس خاتون کو صرف یہ کہا کہ تم نے مجھے نہیں کشمیر کی جدوجہد کو بیچا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ یہ سب اللہ کی جانب سے ان کے لیے امتحان اور ایک جھٹکا تھا کہ میں غلط راستے کو چھوڑ دوں۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ انہیں جنید جمشید کے بھائی ہمائیوں جمشید کا امریکا سے فون آیا اور انہوں نے مجھے کہا کہ جنید جب اسلام کی طرف آیا تو وہ ایک کیچڑ میں لگا پودا تھا جو آرام سے کیچڑ سے نکل آیا لیکن آپ سیمنٹ میں پکی جڑی ہوئی تھیں اور آپکو نکالنے کیلئے جھٹکے کی ضرورت تھی اور وہ واقعہ وہی جھٹکا ثابت ہوا۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ اب میں اسلام کی بات کرتی ہوں، شروع شروع میں ہزار پندرہ سو لوگ سنتے تھے اب دو لاکھ لوگ سنتے ہیں اور اکثر لوگ اس لیے مجھے سنتے ہیں کہ خونصورت سی لڑکی بیٹھی ہے اسے دیکھ لیں لیکن شاید ایسے ہی کوئی اسلام کی جانب آجائے، میں کسی فرقے سے ہٹ کر صرف اسلام کی بات کرتی ہوں۔
وقت اشاعت : 28/05/2020 - 21:33:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :