اداکارہ عائشہ عمر کا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے شادی کی خواہش کا اظہار

ہفتہ مئی 00:07

اداکارہ عائشہ عمر کا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے شادی کی خواہش کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) ناموراداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور صرف قائم علی شاہ، چودھری شجاعت، رانا ثنا اللہ اور شیخ رشید بچیں تو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے شادی کروں گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں عائشہ عمر سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی آفت کی وجہ سے دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور صرف قائم علی شاہ، چودھری شجاعت حسین، رانا ثنا اللہ ،طاہرالقادری اور شیخ رشید بچیں تو وہ کس سے شادی کریں گی جس پر عائشہ عمر نے کہا کہ وہ شیخ رشید کا انتخاب کریں گی کیوں کہ شیخ رشید کے پاس اچھی حس مزاح ہے اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ لو گ شادی اس لیے کرتے ہیں کیوں کہ انہیں بچے چاہیے ہوتے ہیں تاہم ابھی میں خود بچی ہوں اور شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 30/05/2020 - 00:07:15

Your Thoughts and Comments