شادی کے بعد آپکی نیند آپ کی نہیں بلکہ بچوں کی ہوجاتی ہے ‘ ثناء

احساس ذمہ داری بڑھ جاتا ہے اوریہی زندگی کی خوبصورتی ہے‘ انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 30 مئی 2020 12:05

شادی کے بعد آپکی نیند آپ کی نہیں بلکہ بچوں کی ہوجاتی ہے ‘ ثناء
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ شادی سے پہلے نیند آپ کی اپنی ہوتی ہے لیکن شادی کے بعد آپ کی نیند آپ کی نہیں بلکہ بچوں کی ہوجاتی ہے ،شادی کے بعد احساس ذمہ داری بڑھ جاتا ہے اوریہی زندگی کی خوبصورتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ثنا نے کہا کہ شادی سے پہلے میں اپنی مرضی سے سوتی او ر کوئی مجھے میری مرضی کے بغیر جگاتا نہیں تھا لیکن شادی کے بعد تمام معمولات بدل گئے اور اب تو بچوں کے لئے الارم سے پہلے آنکھ کھل جاتی ہے ۔شادی کے بعد بچے آپ کی ترجیح ہوتے ہیں اور والدین اپنے بچوںکے لئے حساس ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میںنے دیکھا ہے کہ شادی کے بعد احساس ذمہ داری بڑھ جاتا ہے ار یہی زندگی کی خوبصورتی ہے جسے انجوائے کرنا چاہیے ۔

وقت اشاعت : 30/05/2020 - 12:05:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :