امید ایک ایسا ہتھیار ہے جو انسان کو مایوس نہیں ہونے دیتا، ازیکا ڈینئل

اتوار 31 مئی 2020 11:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے کہا کہ امید کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جب انسان اچھے کی امید رکھتا ہے تو سب بہتر ہوتا ہے اور کامیابی اس کے قدم ضرور چومتی ہے۔

(جاری ہے)

امید ایک ایسا ہتھیار ہے جو انسان کو مایوس نہیں ہونے دیتا اور وہ ہمیشہ مثبت رہتے ہوئے محنت کرتا ہے اور پھر ایک دن وہ اپنی منزل مقصود تک پہنچ جاتا ہے۔ان دنوں وہ ڈرامہ سیریل’’تیرا غم اور ہم‘‘ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 31/05/2020 - 11:10:13