اداکارہ مہوش حیات کی درخت پر بیٹھ کر بنائی گئی تصویر وائرل ہوگئی

اتوار 31 مئی 2020 12:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) معروف اداکارہ مہوش حیات کی درخت پر بیٹھ کر بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے کئی ملکوں کیگھروں میں رہنے سے بور ہونے والے افراد اب فطرت کو قریب سے دیکھنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں ہیں اداکارہ مہوش حیات بھی انہی میں سے ایک ہیں۔

(جاری ہے)

مہوش حیات نے ٹوئٹر پر تصویر شئیر کی ہے جس میں وہ درخت پر بیٹھی ہوئی ہیں اور اونچائی سے فطرت کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔مہوش نے اپنی تصویر کے عنوان میں لکھا کہاگر ہم قدرتی چیزوں کی اصل پر غور کریں تو ایک سبز درخت سونے اور چاندی سے بنے ہوئے درخت سے کہیں زیادہ شاندار ہے۔واضع رہے کہ مہوش حیات اکثر سوشل میڈیا پر اپنی منفرد تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداح خوب سراہتے ہیں
وقت اشاعت : 31/05/2020 - 12:35:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :