دنیا کے کچھ عجائب گھر عالمی وبا کی یادوں کو مستقبل کے لیے محفوظ کر رہے ہیں

اتوار 31 مئی 2020 12:35

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) وبا کے دور کی یادیں محفوظ کرنے کے لیے عجائب گھر متحرک رونا وائرس کے سبب لگائے گئے لاک ڈاون کی صورتِ حال کچھ ہفتوں یا مہینوں میں ختم ہو جائے گی اور زندگی معمول پر آنا شروع ہو گی۔ لیکن دنیا کے کچھ عجائب گھر عالمی وبا کی یادوں کو مستقبل کے لیے محفوظ کر رہے ہیں تاکہ اس دور کو تاریخ کا حصہ بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں واقع نورڈک میوزیم میں بچوں کی زندگیوں کی عکاسی کرنے والی اشیا اور یادیں جمع کی جا رہی ہیں کہ ان کی زندگیاں اس لاک ڈاون اور وبا سے کیسے بدل چکی ہیں۔اسی طرح آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے میوزیم میں 1800 سے زائد اشیا جمع کی جا چکی ہیں جن میں پابندیوں کے دنوں میں منائی جانے والی سالگرہ اور شیشوں کے پیچھے سے اظہار محبت کی تصاویر بھی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 31/05/2020 - 12:35:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :