ذ*کامیابی کاجوش دل میں ہو تو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ،پپوڈان

اتوار 31 مئی 2020 20:10

ًلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2020ء) اداکارپپوڈان نے کہا ہے کہ کامیابی کاجوش دل میں ہو تو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ،میں نے فتح کا عزم لیکر اس پروفیشن میں قدم رکھا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنے کا عہد کئے ہوئے ہوں۔انہوں نے کہا کہ معیاری فلموں میں کام کر رہا ہوں آج کل بہت زیادہ کام میں مصروف ہوں،پپوڈان نے کہا کہ اگر انسان کا ارادہ مضبوط ہو تو ایک دن وہ ضرور اپنی منزل حاصل کر لیتا ہے۔

(جاری ہے)

فلمی صنعت کو نئے چہروں کی اشد ضرورت ہے۔ جب تک نئے چہروں پر انحصار نہیں کیا جائیگا تب تک فلمی بحران ختم نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ اپنی فنی صلاحیتوں سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے کبھی سفارش کا سہارا نہیں لیا ،ہمیشہ کوشش کرتاہوں کہ میرے کردار میں حقیقی رنگ نظر آئے ایسا کرنے کیلئے انتھک محنت کرتاہوں ،پپوڈان نے کہا کہ اللہ پاک کا شکر اداکرتاہو ں کہ جتنا بھی کام کیا اس میں کامیابی ملی ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ مقام بحال رکھنے کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا ۔
وقت اشاعت : 31/05/2020 - 20:10:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :