اِس بار عید کی تیاری نہیں کی تھی، صبا قمر

طیارہ حادثہ کی وجہ سے اِس بار تمام فنکاروں نے عیدالفطر سادگی سے منائی

پیر 1 جون 2020 11:56

اِس بار عید کی تیاری نہیں کی تھی، صبا قمر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ اٴْنہوں نے اِس بار عید منانے کے لیے کوئی تیاری نہیں کی تھی کیونکہ یہ عید سوگوار تھی۔حال ہی میں صبا قمر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اٴْن مداحوں کے لیے اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جو اداکارہ کی عید کے دن کی جھلک دیکھنے کے لیے بیتاب تھے۔

پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے صبا قمر نے لکھا کہ ’جو لوگ میری عید کی تصاویر دیکھنے کے لیے انتظار کررہے تھے میں اٴْن کو بتانا چاہتی ہوں کہ اِس بار میں نے عید منانے کے لیے کوئی تیاری نہیں کی تھی کیونکہ یہ عید بہت مختلف تھی۔صبا قمر نے کہا کہ ’عید منانا بہت مشکل تھا کیونکہ میں اٴْن لوگوں کے بارے میں سوچ رہی تھی جو طیارہ حادثہ اور عالمی وبا کی وجہ سے اِس دٴْنیا رخصت ہوگئے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنی دیگر دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے عید کے دن کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ’میں صبح اٴْٹھی نماز پڑھی، اپنے گھروالوں کے ساتھ وقت گٴْزارا، ہر نعمت کے لیے اللّہ کا شکر ادا کیا لیکن پھر بھی دل میں ایک خوف تھا۔اٴْنہوں نے اپنے ڈیزائنر دوستوں کے لیے لکھا کہ ’میں اپنے ڈیزائنر دوستوں کی بہت شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے مجھے سمجھا اور میری مرضی کے مطابق میرا لباس بنایا۔اٴْنہوں نے اپنی پوسٹ میں گھروں میں رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے پٴْرانے دن واپس آنے کی امید ظاہر کی۔یاد رہے کہ طیارہ حادثہ کی وجہ سے اِس بار تمام فنکاروں نے عیدالفطر سادگی سے منائی۔
وقت اشاعت : 01/06/2020 - 11:56:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :