پاکستان کامیڈی کے فن میں زر خیز ملک ہے ‘ اکرم اداس

ہر وقت سر منڈوا کر رکھنا کوئی آسان کام نہیں لیکن میر اسٹائل بن گیا ہے

پیر 1 جون 2020 11:56

پاکستان کامیڈی کے فن میں زر خیز ملک ہے ‘ اکرم اداس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) نامور کامیڈین اداکار اکرم اداس نے کہا ہے کہ مزاح کی حس رب کی ذات کا تحفہ ہے جس میں سینئرز کی محنت سے نکھار لایا ہوں۔ ایک انٹر ویو میں اکرم اداس نے کہا کہ ہر وقت سر منڈوا کر رکھنا کوئی آسان کام نہیں اور اب یہ میر اسٹائل بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میں اپنے پرستاروں کا شکر گزار ہوں جو مجھے اس روپ میں پسند کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کامیڈی کا فن ایک مشکل فن ہے لیکن پاکستان اس لحاظ سے زر خیز ہے اور ہمسایہ ملک میں بھی ہمارے اسٹیج ڈراموں کو پسند کیا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بیرون ممالک لوگ جتنی عزت دیتے ہیں اس پرفخر ہوتا ہے اور یہ سب پاکستان کی بدولت ہی ممکن ہے ۔

وقت اشاعت : 01/06/2020 - 11:56:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :